اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابراج گروپ نےکیسے پی پی کی فنڈنگ کی سب کوپتہ ہے پی پی قیادت تو ابراج گروپ کےقریب تھی پتہ نہیں بلاول نےکیسےنام لیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جس ابراج کی بلاول بات کررہےتھےوہ توزرداری صاحب کےقریبی ہیں، ابراج گروپ نےکیسےپی پی کی فنڈنگ کی سب کوپتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک کا پی پی اور ن لیگ دور میں بھی یہ ہی مسئلہ تھا ابھی بھی یہ مسئلہ ہےاس کاحل نکلناچاہیے.
فواد چوپدری نے کہا کہ وفاق کاصوبوں کوپیسہ جاتاہےشہروں میں بلاک ہوجاتاہے، وفاق کی جانب سےبھیجاگیاپیسہ ڈسٹرکٹ تک نہیں پہنچتا جب تک بیوروکریٹک ریفارمزنہیں ہوں گی مسائل رہیں گے ہمیں بڑی ریفارمزکی طرف فوری جاناچاہیےکیونکہ بڑی اصلاحات کےبغیرہم آگےنہیں بڑھ سکتے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں آپس کی لڑائی جاری ہےابھی تک لیڈرکاہی پتہ نہیں، پاکستان میں پارٹیاں نظریات پرنہیں قائدین پرچلتی ہیں، ن لیگ میں نظریات مریم نواز،شہبازشریف یاخاندان طےکرتاہے ابھی تک ن لیگ یہ ہی طےنہیں کرپائی کہ کسی کی ہدایات پرچلنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاکوئی بڑاچیلنج نہیں ہے، بلاول بھٹو کا اتنا قدنہیں ہے، بلاول بھٹو وزارت اعلیٰ کو چھوڑ کر اپوزیشن میں آگئے، بلاول بھٹو کے پاس اب سیاسی دکان میں بیچنے کیلئےکچھ ہےہی نہیں۔