اشتہار

ابو ظہبی: پاکستان نے کیویز کے خلاف پہلا ٹیسٹ 248رنز سے جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوٹیسٹ میچ کی سیریز کے پہلے میچ میں 248رنز سے شکست دیدی ہے اور مصباح نے عمران خان اور میاں داد کا کپتان کی حیثیت سے میچ جیتے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔ ابوظہبی میں گرین شرٹس نے کیویز کو چاروں شانے چت کردیا۔ پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی سے روکنا سب کیلئے مشکل ہوگیا ہے اور یو اے ای میں پاکستان نے ریکارڈز کے انبار لگا دیئے ہیں۔ پہلے پاکستان نے ٹیسٹ کی بہترین ٹیم آسٹریلیا کو چٹائی صحرا کی دھول اور اب کیویز کی باری آگئی ہے۔ پاکستان کی رینکنگ میں بہتری بھی آئی ہے اور ساتھ ہی کھلاڑیوں نے تاریخ اور ریکارڈ ساز پرفارمنس بھی دکھائی ہے۔

ابوظہبی میں ایک مرتبہ پھر شروع ہوا پاکستان کا امتحان اور اس مرتبہ مخالف ٹیم ہے نیوزی لینڈ۔ پہلی اننگز میں ہی پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے تین سنچریاں بنائی گئیں۔ احمد شہزاد ہوں یا پھرمصباح الحق سب شائقین کے دلوں میں چھا گئےاور دوسری جانب پاکستانی بولرز کی باری آئی تو انکی دھاک کیوی بیٹسمینوں پر بیٹھی رہی۔

- Advertisement -

پاکستان کو پہلی اننگز میں مکمل ٹیم ورک کی وجہ سے تین سو چار رنز کی سبقت حاصل رہی اور فالوآن کے بجائے مصباح نے بیٹنگ کی ای طرح آخری روز کیویز کا بوریا بستر گول کردیا۔ نیوزی لینڈ کیلئے چار سو اسی رنز کا ہدف آسان ثابت نہیں ہوا اورپاکستان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کیویز نے ہتھیار ڈال دیئے۔ پاکستان نےدوہزار بارہ کے بعد مسلسل تین ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ابو ظہبی ٹیسٹ میں شکست دے دی پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل نیوزی لینڈ کی ٹیم 480رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں نے پاکستانی بولرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیجانب سے چار سینچریاں بنائی گئیں جبکہ ابو ظہبی ٹیسٹ میں احمد شہزاد 176 رنزبناکر نمایاں رہےاس کے علاوہ پاکستانی بولرز ذوالفقاربابر اور یاسر شاہ کے بعد راحت علی بھی چھائے رہے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم ناقابل شکست رہی۔ گرین شرٹس نے ابوظہبی میں سات میچز کھیلے اور چار میں کامیابی حاصل کی اور تین میچز ڈرا رہے۔ گرین شرٹس نے اس میدان میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح بھی سمیٹی اور ٹیسٹ کی ٹاپ ٹیم جنوبی افریقہ بھی پاکستان کو ابوظہبی میں شکست نہیں دے سکی۔ قومی ٹیم ابوظہبی میں انگلینڈ اور سری لنکا کو بھی مات دے چکی ہے۔ اور اب نیوزی لینڈ پاکستان کا اگلا شکار بنی ہے۔

نیوزی لینڈکے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی نے مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کامیاب ترین کپتان بنادیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں کامیابی کے بعد مصباح الحق لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد اور عمران خان کے ہم پلہ آگئے تھے اور انہیں پاکستانی ٹیم کا کامیاب ترین کپتان بننے کے لئے صرف ایک ٹیسٹ میں فتح درکار تھی۔

ابو ظہبی کا میدان ایک بار پھر مصباح الحق کے لئے خوش قسمت رہا ہے۔ اس ہی میدان میں مصباح نے پہلے ٹیسٹ کی تیز ترین نصف سینچری بنائی اور پھر تیز سینچری کا ریکارڈ برابر کیا اور اب وہ ایک اور اعزاز بھی لے اڑے ہے۔ مصباح الحق تینتیس میچز میں پندرہ فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ سابق کپتان عمران خان نے پاکستان کو اڑتالیس میچزمیں سے چودہ میں فتح دلائی ہے جبکہ جاوید میانداد نے چونتیس میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کی، چودہ میں فتح سمیٹی اور آٹھ میں انہیں شکست ہوئی ہے۔ اب موجودہ کپتان مصباح الحق اس فہرست میں سب سے آگے نکل گئے ہیں۔

پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آؤٹ آف فارم ہونے پر دلبرداشتہ تھے لیکن انہوں نے کبھی امید نہیں چھوڑی تھی۔ انھوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ مصباح الحق کو نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے پر ایوارڈ دیا گیا۔

جیت کے موقع پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کبھی اچھے نتائج کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف جیت میں تمام کھلاڑیوں نے اپنا کردار ادا کیا۔ کیوی کپتان برینڈن میککلم نے جیت کی پاکستان کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ کی ناکامی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ سیریز میں کم بیک کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ سترہ نومبر سے دبئی میں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ہارے تو پورا ملک سوگوار ہوجاتا اور جیت جائے تو ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہو جاتی ہیں۔ ان دونوں قومی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرکے شائقین کو خوشیاں منانے کو موقع دیا ہے۔ قومی ٹیم کی جیت پر فینز نے مٹھائیاں بانٹی اور خوب ہلہ گلہ بھی کیا۔ قومی ٹیم کی کامیابی پر شائقین نے کھلاڑیوں کو خوب سراہا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ بیٹسمینوں نے اچھا اسکور کیا اس لئے بولرز کو بھی گیند بازی کرنے میں آسانی رہی۔ شائقین کرکٹ نے امید ظاہر کی کہ قومی کھلاڑی آئندہ بھی میچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں