لاہور: اریبہ قتل کیس میں ملزمہ طوبی کو ساتھیوں سمیت لاہور کی عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ،ملزمان نے گزشتہ روز اعتراف جرم کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قتل کے اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈلنگ کا شوق رکھنے والی مقتولہ اریبہ قتل کیس میں طوبیٰ اور دیگر ملزمان کو لاہورکی عدالت میں پیش کردیا گیا ۔
پولیس کےمطابق اریبہ قتل کیس کی تفتیش مکمل ہوگئی ہےاور ملزمہ طوبیٰ نےفاروق، ذیشان اوررخسانہ کیساتھ ملکر اریبہ کےقتل کا اعتراف کر لیا ہے۔
طوبیٰ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عریبہ کا اس کے شوہر سے تعلق تھا اسی لئے اس نے دہی میں زہر ملا کر اسے مار ڈالا۔
ملزمہ نے پولیس سے تفتیش کے دوران فری لانس صحافی فاروق کھوکھرکےقتل کا بھی اعتراف کیا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ اریبہ پر دو ماہ قبل عائشہ بٹ نامی خاتون نےآئی فون کی چوری پرقتل کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔
چند روز بعد مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی بااثر سیاسی شخصیت اریبہ کوگن پوائنٹ پر اپنے ہمراہ لےگئی تھی جس کے بعد اریبہ کی لاش بس اڈے سے بند صندوق میں ملی۔علاوہ ازیں اریبہ قتل کیس میں ملزمہ طوبی اور اس کے دوساتھیوں کوعدالت نے تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔