سیالکوٹ :اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے وفدنے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا اور بھارتی گولہ باری کےنقصانات کا جائزہ لیا،آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی ٹیم نے ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا ،اوربھارتی فائرنگ وگولہ باری سےہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا.
مبصرین نے متاثرین سے ملاقات کی مبصرین کی ٹیم نے فوجی اسپتال سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں زخمیوں کی عیادت کی۔ دواکتوبر سے جاری بھارتی جارحیت کے نیتجے میں اب تک سولہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون خط کے ذریعے ایل او سی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا تھا۔
دو اکتوبر سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جارحیت سے کئی مکانات تباہ اور درجنو ں مویشی مارے گئے۔متاثرہ علاقوں سے لوگو ں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی کی۔