ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شیریں مزاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا،ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری کہتی ہیں کہ الیکشن کمیشن امیدواروں کے ووٹ تبدیل کر کے الیکٹورل رولز کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے تر جمان پی ٹی آئی شیری مزاری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی طرح سینیٹ انتخابات میں بھی ن لیگ کو فائدہ پہنچانے کے لئے رولز کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آر اوز کو ہدایات جاری کر کے امیدواروں کے ووٹ تبدیل کروائے جا رہے ہیں جو الیکٹورل رولز ایکٹ انیس سو چوہتر کی دفعہ بیس کی واضح خلاف ورزی ہے۔

شیری مزاری کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹورل رولز کے مطابق الیکشن شیڈول اناؤنس ہونے کے بعد امیدواروں کے ووٹ تبدیل نہیں کئے جا سکتے،،لیکن الیکشن کمیشن دو ہزار تیرہ کے انتخابات کی طرح اس بار بھی آ ر اوز کو خفیہ خط لکھ کرن لیگ کی دھاندلی کا دفاع کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز سپریم کورٹ حملہ میں ملوث چوہدری تنویر جیسے لوگوں کو سینیٹ میں لا نا چاہ رہی ہے۔شیری مزاری نے واضح کیا کہ کل الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے دوران ان کی جماعت اپنے تحفظات سامنے رکھے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں