کراچی : این اے 246 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کے کردار پر تشویش کا اظہار کردیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک حلقےکاانتخاب ٹھیک سے نہیں کراسکا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں پی ٹی آئی کے ساتھ کیاہوتارہاسب نےدیکھا،لیکن الیکشن کمیش کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقوں کی فہرست درست کروائے؟
انہوں نے مزید کہا کہ عزیزآباد میں پہلی مرتبہ مقابلہ کیا گیا،جیت حلقےکےلوگوں اورپی ٹی آئی کی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی گاڑیوں اوردفاترکوجلایاگیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ کریم آباد واقعےکا الیکشن کمیشن نےنوٹس کیوں نہیں لیا؟