اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن نے خواتین کو ووٹ دینے سے روکنے کا نوٹس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو ووٹ کے حق سے روکنے کی رپورٹ کا نوٹس لے لیا جبکہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے سات کروڑسے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت اور ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ خواتین کو ووٹ سے روکنے سے متعلق اعلانات معاہدے اور کسی بھی اقدام کو ہر صورت روکا جائے کیونکہ خواتین کو ووٹ سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

تمام حلقوں کو مانیٹر کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے اور خواتین کو ووٹنگ سے روکنے سے متعلق شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے سات کروڑسے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور بیلٹ پیپرز اور انتخابی سامان کی ترسیل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سخت سیکورٹی میں سامان کی ترسیل کی جائے گی اور انتیس مئی کو یہ سامان ریٹرننگ افسران کے سپردکیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا میں تیس مئی کو بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں