اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نےپینتیس پنکچروں کی بات کی تھی یہاں تو پورا ٹائر ہی پنکچر نکلا۔ ڈھائی کروڑ ووٹ کہاں گئے؟بیس ہزار فارم پندرہ لاپتہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ چھپن ہزار پولنگ اسٹیشنز میں سے بیس ہزار کےفارم پندرہ غائب ہیں، ڈھائی کروڑ ووٹ کہاں گئےٰ؟
عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی میں الیکشن کمیشن بھی ملوث تھا۔ الیکشن کمیشن نے چار مرتبہ اپنا بیان بدلا۔
فارم پندرہ کے بغیر فارم 14 نہیں بن سکتا۔ مسلم لیگ (ن) فارم پندرہ کے حوالے سے افواہیں پھیلا رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اس سے پہلے کسی الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات نہیں ہوئیں۔
تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فارم پندرہ سےمتعلق ن لیگ نے غیر ذمہ دارانہ مہم چلائی ، پینتیس پنکچروں کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فارم پندرہ کے انکشاف کے بعد الیکشن کا پورا ٹائر پنکچر ہوگیاہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ نون لیگ کے مطالبے پر ایک ایک ووٹ گننے کو تیار ہیں، عمران خان نےکہا کہ خواجہ سعدرفیق کےحلقےمیں بیس ہزارآٹھ سو اضافی بیلٹ پیپرزبھیجےگئے،جبکہ حمزہ شہباز کےحلقےمیں باون ہزاراضافی بیلٹ پیپرزاضافی ڈالےگئے۔
انہوں نے سوال کیا کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد آر ایم ایس سسٹم بند ہوا اس کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں؟