امریکہ : امریکی میگزین کی رپورٹ کے مطابق امریکی گلوکارہ بیونس اس سال آمدنی کے لحاظ سے دنیا بھر کے گلوکاروں میں سر فہرست ہیں۔
امریکی بزنس میگزین فوربز نے رواں سال کے دوران سب سے زیادہ پیسے کمانے والے گلوکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ جس کے مطابق امریکی گلوکارہ بیونس ایک سو پندرہ ملین ڈالر کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔
میگزین کے مطابق انھوں نے یہ دولت دنیا کے پچانوے شہروں میں کنسرٹ سے کمائی ہے، دوسرے نمبر پر ٹیلر سوئفٹ ہیں جن کی سالانہ آمدنی چونسٹھ ملین ڈالر رہی جبکہ باون ملین ڈالر ز کے ساتھ گلوکارہ پنک تیسرے نمبر پر ہیں۔