اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہونا چاہیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےمتعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ووٹنگ مشین بنانے والی کمپنی کے حکام نے شرکت کی اور الیکشن کمیشن کے چیف کو بریفنگ دی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں شفافیت پریقین رکھتا ہے، انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہونا چاہیے، اس معاملے پر اٹیک ہولڈرز اور ووٹر کا اعتماد حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا نہ اتری
الیکشن کمیشن کومختلف الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر ڈیمو پیش کیے گئے اور مشینوں کےمختلف فنکشنز، ہارڈویئر، سافٹ وئیرسے متعلق بریف کیاگیا۔
چیف الیکشن کمشنر، ممبران اور دیگر افسران نے ای وی ایم اپنے پر تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر کمپنی نے مشین کو ملکی ضروریات کو دیکھتے ہوئے مزیدبہتر بنانےکی یقین دہانی کرائی۔