اسلام آباد: کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے اوجی ڈی سی ایل کے دس فیصد حصص کی فروخت کا منصوبہ مؤخر کردیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیتمتوں اور معیشت میں بہتری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
حکومت کو او جی ڈی سی ایل کے دس فیصد حصص کی فروخت سے اکیاسی سے تیراسی کڑور ڈالرز حاصل ہونے کی توقع تھی تاہم بک بلڈنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اوجی ڈی سی ایل کی فی شئیر قیمت دو سو سولہ روپے مقرر کی گئی تھی جو حکومتی توقع سے کافی کم ہے۔
گزشتہ روز نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اوجی ڈی سی ایل کے شیئرز کی فروخت سے زیادہ سے زیادہ اٹہتر کڑوڑ ڈالرز حاصل ہونگے۔