ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

آج دنیا بھر میں یوم ِ شہدائے کشمیرمنایا جارہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دنیا بھرمیں آج پاکستانی عوام بالعموم اور کشمیری بالخصص یومِ شہدائےکشمیرمنارہےہیں۔ کشمیری عوام نے چھہتربرس پہلےڈوگرہ راج  سےآزادی کا مطالبہ کیاتھا۔

مسلمانان کشمیر پرڈھائےگئے انسانیت سوز مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی باوجود تمام تر ظلم و جبر کے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکے۔ کنٹرول  لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر اس عہد کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ وہ حق خود اختیاری کے حصول کیلئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

انیس سو اکتیس میں  آج ہی کے دن ڈوگر  ا راج کی ا فواج نے سری نگر جیل کے سامنے آزادی کا مطالبہ کر نے والے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کر کےبائیس کشمیریوں کو شہیدکردیاتھا،چھہترویں یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر پوری مقبوضہ وادی میں ہڑتال ہے۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں