کراچی: کراچی اسٹاک مارکیٹ سےسرمایہ کار غائب، مندی کی ایک اوربڑی لہررونما،مارکیٹ مزید تین سوپوائنٹس گرگئی۔
بدھ کو کراچی اسٹاک مارکیٹ پھر مندی کی لپیٹ میں آگئی۔۔پیرکو چھے سو چھیاسٹھ پوائنٹس کی بدترین مندی کےبعد منگل کو مارکیٹ میں صورتحال میں بہتری دیکھی گئی تھی تاہم بدھ کو مارکیٹ میں مندی کی ایک اور بڑی لہر رونما ہوئی، تجزیہ کاروں کےمطابق میوچل فنڈز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سےسیاسی صورتحال کو دیکھتےہوئےبڑےپیمانے پرحصص کی آف لوڈنگ کی جارہی ہےجس کےباعث حصص بازار سنبھل نہیں پارہی، جبکہ فارن فنڈزکی مسلسل خریداری کےمثبت اثرات بھی اس وجہ سےزائل ہورہےہں، بدھ کوکاروبار کےاختتام پرمحدود کاروباری حجم کےساتھ مارکیٹ کابینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس دو سو ترانوے پوائنٹس گرکر 29383 پوائنٹس پر بند ہوا۔