میلبورن : آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل کل عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان ہوگا۔ میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کا فاتح کون فیصلے کی گھڑی آگئی۔
دفاعی چیمپئین سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا۔ عالمی نمبر سربیا کے نوواک جوکووچ نے واورینکا کو پانچ سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔
چار سیٹ تک مقابلہ دو دو سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے میدان مارلیا۔ فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے سے ہوگا۔