تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان نے 16 دسمبر کو پورا ملک بند کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف سب سے بڑے چور ہیں تو وہ کیون سخت زبان استعمال نہ کریں، انہوں نے 16 دسمبر کو پورا ملک بند کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمن کو خیبر پختونخواہ بند کرنے کا ٹارگٹ دیا کہ ٹائیگرز یہاں نہ آپائیں لیکن اب حکومت دیکھے گی تحریک ِانصاف کس طرح ملک بند کرے گی۔

عمران خان وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ

انہوں نے دھرنے کے ایک سو نو دن مکمل ہونے پر شرکاء کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آج پاکستان جاگ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف چار حلقوں کے لئے پارلیمنٹ میں گیا سپریم کورٹ میں مقدمہ کیا الغرض سارے قانونی
راستےاختیار کئے۔

انہوں نے کہاکہ یہیں ڈی چوک پر عوام پر ظلم کیا گیا آنسو گیس کی بارش کی گئی دونوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ سینکڑوں
زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس قدر ضلم کے باوجود ہمارے ہی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہمارے رہنماؤں پر ایف آئی آر کٹی۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی دس روپے چوری کرتا ہے تو اسے چور کہا جاتا ہے جنہوں نے ملک کے اربوں روپے چرالئے
انہیں کیا کہا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت اور پستی کی انتہا ہے عوام بھوک سے مررہی ہے ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاسکتے،
عورتیں سحت کی بنیادی سہولیات نہ ہونے کےسبب مرجاتیں ہیں اور اسکے باوجود مجھے کہا جاتا ہے کہ میں تمیز سے بات
نہیں کرتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں سب سے کم پیسہ انسانوں پر خرچ کیا جاتا ہے۔

نواز شریف اور آصف زرداری سب سے بڑے چورہیں ڈالر کی قیمت15 روپے سے 103 پر لے آئے ان کے اپنے پیسے
تو باہر ہیں لیکن عوام کے پیسے کی قدر گرادی تو وہ کیوں سخت زبان استعمال نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے مل کر دھاندلی کی ملک کے ہر خطے کی ہرجماعت دھاندلی کے الزامات
لگا رہی ہے۔

انہوں کہا کہ حکومت مجھے شہرت دینے کے لئے عوام کے تین کروڑ روپے روزانہ میڈیا پرخرچ کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ستر لاکھ بیلٹ پیپر زیادہ چھپوائے گئے، سعد رفیق کے حلقے میں ایک لاکھ سے زائد بیلٹ پیپر زائد بھجوائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے دھاندلی کے تمام انتطامات کئے اور پھر دھاندلی کی اس کے بعد تحقیقات کا دروازہ بھی بند کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سرکیں بنانے سے قوم کا بھلاہوتا ہے تو ملک ریاض بحریہ کو ملک کا وزیرِ اعظم بنا دینا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس دو راستے ہیں ایک یہ کہ ہم گھر چلے جائیں لیکن اس کا نقصان یہ ہے کہ یہی لوگ اور انکی اولادیں باریاں لیتے رہیں گے جس کے باعث قابل لوگ پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے یعنی ووٹ کی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں انصاف کے لئے آئے تھے اسی کے لئے حکومت سے مذاکرات کئے لیکن نواز شریف نے استعفیٰ نہیں دیا اب حکومت سن لے کہ جمعرات کو میں لاہور جارہا ہوں شہر بند کردوں گا 8 دمبر کو فیصل آباد اور 12 کو کراچی بند کردیا جائے گا جبکہ 16 دسمبر کو پورا ملک بند کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے مستقبل کی جنگ ہے اور پوری قوم اس جنگ میں ہمارے ساتھ ہے۔

جلسے کے دوران عوام کا جو ش و خروش دیدنی تھا عوام ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگاتے رہے۔


Plan-C Khan gives a shut down call for December 16 by arynews

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں