لاہور:مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ لاہور میں احتجاج کے دوران ایمبولینسوں میں مریضوں کی ہلاکت کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پرحکومت کواورکچھ نہ ملا تو ایمبولینسوں میں اموات کا ذمہ د ار تحریک انصاف کو ٹھہرا دیا۔
لاہور میں تحریک انصاف کے پرامن احتجاج پر حکومت کی بوکھلاہٹ چھپ نہ سکی ، جب اور کچھ نہ ملا تو کہہ دیا کہ عمران خان کے بار بار راستہ بدلنے سے ایمبولینسوں کو اسپتال پہنچنے میں مشکلات ہونے کے باعث کئی مریض علاج سےپہلے دم توڑ گئے۔
زعیم قادری کہتے ہیں کہ ایمبولینسیں رکنے سے مرنے والوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے، انہوں نے متوفیان کے لواحقین سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ اموات کا مقدمہ عمران خان کیخلاف درج کروائیں۔