لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نےکہاہےکہ جب عمران خان اور طاہر القادری نےسیاست میں قدم بھی نہیں رکھا تھاانہوں نے متوسط طبقےکواسمبلیوں تک پہنچا دیا تھا۔
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر مختلف شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے سندھ کے شہری علاقوں میں ووٹ کے ذریعے عملاًانقلاب برپا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ متحدہ قومی موومنٹ نے غریب، ورکنگ کلاس اور مڈل کلاس کے افراد کو اقتدار کے ایوانوں میں بھیجا ۔
انہوں نے کہاکہ آج لوگ ٹی وی شوز میں عمران خان اور ڈاکٹرطاہر القادری کے بارے میں یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے کہ یہ غریب و متوسط طبقہ اور پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ۔
لیکن افسوس ایم کیوایم کے بارے یہ کڑوا سچ کسی کے منہ سے نہیں نکلتا اگر اسے منافقت،بے ایمانی ،یا صحافتی دھوکہ بازی سے تعبیر نہ کیا جائے تو کیا کہا جائے ۔