کراچی : پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے انکشاف کیا ہے کہ این آر او میں پندرہ سال تک مارشل لا نہ لگانے کی ضمانت تھی اور اس کی گارنٹی امریکا نے بھی دی تھی۔
اے آر وائی نیوز سے بات چیت میں پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے اس حقیقت سے پردہ اٹھایا کہ این آر او کے تحت پاکستان میں پندرہ سال تک مارشل نہیں لگایا جاسکتا، اس کی ضمانت امریکا،برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات نےدی۔
رہنما پیپلز پارٹی شہلا رضا کا کہنا ہے سابق صدر آصف عل زرداری کا دورہ اہم ہے ، انھیں مکمل پروٹول مل رہا ہے، امریکا کو بھی یاد ہے پاکستان میں جمہوریت کتنی اہم ہے، رہنما پیپلز پارٹی شہلارضا کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنے مفاد کی خاطر ملک میں جمہوری حکومت کو ہلانا چاہتے ہیں۔