ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

بارڈرپرکشیدگی کے باوجود آپریشن جاری رہیگا،عاصم باجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

  پشاور:آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،اور آپریشن کی کارروائیوں کے بعد پشاور میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار آئی ایس پی آر  کے ڈائریکٹر جنرل عاصم باجوہ نے پشاور میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں ںے کہا کہ آپریشن خیبر ون کے نام سے دتہ خیل میں ہونے والی کارروائی میں پورا علاقہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا ہے۔

کارروائی کے دوران چوالیس دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا  اور فی الحال  اکا خیل میں موسم کی خرابی کے باعث کارروائی روک دی گئی ہے، ڈی جی عاصم باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج دہشت گردی کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کریگی اور ہر طرح کی دہشت  گردی اور دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضربِ عضب میں اب تک گیارہ سو کے قریب دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک سو نناوے کے قریب دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باوجود آپریشن ضربِ عضب کو جاری رکھا جائے گا،اور ہماری توجہ دہشت گردوں کے خاتمے پر مرکوز رہے گی۔

انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے گذارش کی کہ جہاں بھی کوئی مشتبہ شخص یا کوئی چیز دیکھیں تو  فوری طور پر سیکیورٹی فورسز کو ضرور مطلع کریں، عاصم باجوہ نے کہا کہ سر زمیں پاکستان کو کسی قسم کی دہشت گردی کیلئے کسی کو بھی استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں