بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کو کسی نے ڈیل کی آفر نہیں کی، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی نے ڈیل کی آفر نہیں کی ہم ان کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کرسکتے، فیصلےعدالتوں نے کرنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرپی ٹی آئی چاہتی ہےمذاکرات سےکچھ نکلےتوسائیڈشو بندکرے، جوکل قومی اسمبلی میں کیاگیاوہ مذاکرات سےانکی وابستگی،نیت پرسوالیہ نشان ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل جوزبان استعمال کی گئی اس سےعیاں ہےمذاکرات صرف ایک اسموک اسکرین ہے، جب بھی مذاکرات ہوتےہیں توفریقین جارحیت بندکردیتےہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے کبھی ڈیل کی کوئی پیشکش نہیں کی، ہم ان کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کرسکتے، فیصلےعدالتوں نے کرنے ہیں، انہوں نےمختلف مواقع پرایسی باتیں کیں جس سےثابت ہوتا ہے یہ ڈیل چاہتے ہیں۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی سےپس پردہ کوئی بات نہیں چل رہی، وزیراعلیٰ کےپی کےسرکاری حیثیت میں کچھ روابط ضرورہیں لیکن علی امین گنڈاپورکےسرکاری حیثیت میں روابط کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں