لاہور : بجلی کے بلوں پرایکولائزیشن سرچارج کے خلاف لاہورہائیکورٹ نے دائردرخواستیں مسترد کردیں ۔جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت کو بتایاکہ بجلی کے بلوں پر ایکولائزیشن سرچارج بغیر پارلیمنٹ کی منظوری کے عائد کیا گیاجو کہ غیر قانونی اقدام ہے۔
سرچارج ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں، وزارت بجلی و پانی کے وکیل شیخ محمد علی نے عدالت کو بتایا کہ ایکولائزیشن سرچارج صنعت گھریلو اورصنعتی صارفین کے بلوں پر عائد کیا گیا جس کے لئے پارلیمنٹ سے منظوری کی ضرورت نہیں ہے ۔
وفاقی حکومت کو اس کا اختیار حاصل ہے ۔عدالت نے چھ سو پچھتر درخواستیں خارج کرتے ہوئے قراردیا کہ وفاقی حکومت کو اختیار حاصل ہے کہ ایکولائزیشن سرچارج نافذ کرسکے۔
- Advertisement -