برازیل : برازیل فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ڈنگا کو ٹیم کا نیا کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔
فٹبال ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد ٹیم کے ہیڈ کوچ لوئز فلپ مستعفی ہوگئے تھے، ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش جاری ہے، سابق کپتان ڈنگا اس عہدے کے لئے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔
ڈنگا اس سے قبل دوہزار چھ سے دوہزار دس تک برازیلین ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں، ڈنگا کی کوچنگ میں ٹیم نے دوہزار سات کا کوپا امریکہ اور دوہزار نو کا کانفیڈریشن کپ جیتا تھا۔
دوہزار دس ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد انہیں کوچنگ کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا لیکن اب ایک بار پھر ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔