آکسفورڈ : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےآکسفورڈیونیورسٹی سےماسٹرزکی ڈگری حاصل کرلی۔
تقریب میں آصفہ بھٹوزرداری اوربختاوربھٹوزرداری نے اپنے بھائی بلاول کومبارکباد دی ۔تقریب میں صنم بھٹوبھی شریک تھیں۔
تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو ماسٹرز کی ڈگری جاری کردی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بھائی کو مبارکباد دی، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر بھی جاری کیں۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد 30 دسمبر 2007 کو پارٹی چیئر مین کے عہدے پر فائز ہوئے جس وقت وہ آکسفورڈ میں زیر تعلیم تھے۔
سن 2013 میں جب وہ پچیس سال کے ہوئے تو عوام کا خیال تھا کہ وہ پاکستان کے عام انتخابات میں حصہ لیں گے، لیکن ان کے والد آصف علی زرداری نے اس امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی مصروفیات کے پیش نظر بلاول 2018 کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے باقاعدہ سیاسی کیرئر کاآغاز اٹھارہ اکتوبر 20014کو کیا ، اس موقع پر انہوں نے کراچی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی کیا۔
Congratulations @bbhuttozardari for getting his MA ! #Oxford #Graduationhttps://t.co/nCqHGP0FI8
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) May 9, 2015