اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بلوچستان کو رقبہ کے لحاظ سے فنڈزدئیے جائیں،ارکان اسمبلی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان میں معیاری تعلیم کی فراہمی اور حصول میں سنجیدہ مشکلات کا سامنا ہے وفاق سے مطالبہ ہے کہ صحت اور تعلیم کے حوالے سے بلوچستان کو رقبہ کے لحاظ سے فنڈز دئیے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار ارکان بلوچستان اسمبلی ثمینہ خان اور منظور خان کاکڑ نے کوئٹہ میں غیر ملکی این جی او سیف دی چلڈرن کے زیر اہتمام آئین کی آرٹیکل 125-Aکو عملی طور پر صوبے میں نافذ کرنے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ اساتذہ نے بھی شرکت کی جنہوں نے تعلیم کی فراہمی کو ریاست کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ صوبے بھر میں یکساں نظام تعلیم نافذ کیا جائے۔

جبکہ ارکان بلوچستان اسمبلی منظور خان کاکڑ اور ثمینہ خان نے اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے ، پالیسی بنائی جارہی ہے وفاق مدد کرے تو تعلیمی مسائل پر قابو پالیا جائے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں