برسبین : بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی آل راؤنڈرپرفارمنس بھی ہوبارٹ کو شکست سے نہ بچا سکی,برسبین ہیٹ نے میچ اٹھارہ رنز سے جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان کلب برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھانوے رنز بنائے۔
کرس لائن نے اکیاسی اور پیٹر فورسٹ نے چھالیس رنز کی اننگز کھیلی،ہوبارٹ ہوریکینز کی جانب سے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ ہوریکینز کے بیٹسمین جلد بازی میں وکٹیں گنوا بیٹھے۔شعیب ملک نے آل راؤنڈر پرفامنس دکھاتے ہوئے بیالیس رنز کی اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
ہوریکینزآٹھ وکٹوں پر ایک سو اسی رنز بناسکی۔برسبین ہیٹ کے کرس لائن مین آف دی میچ قرار پائے۔