اسلام آباد: پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے غیرملکی سفیروں کو بھارتی جارحیت، ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔اسلام آباد میں غیرملکی سفارت کاروں کو عسکری حکام ،سیکریٹری خارجہ اور وزیرِاعظم کے مشیر برائِے خارجہ امور طارق فاطمی نے بریفنگ دی۔
عسکری حکام نے سفارت کاروں کو بتایا کہ فائرنگ کی بندش پربھارت نےمنفی ردعمل کامظاہرہ کیا ہے دفتر خارجہ نے سفارت کاروں سےدرخواست کی کہ وہ اپنے اپنے ملکوں کو بھارتی جارحیت پر پاکستان کےمؤقف اور تشویش سے آگاہ کریں اور بھارت پرمذاکرات کےلئےسفارتی دباؤڈالاجائے۔
دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل کاحل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔