راولپنڈی: بھارت کی جانب سے یکم اکتوبر کے بعد سےکنٹرول لائن پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا اُس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں بھارت کو ایک بار پھر سخت الفاظ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی راولاکوٹ میں کی گئی ہے ،فائرنگ سے موری گاؤں کا ایک رہائشی سترسالہ ولی محمد زخمی ہوگیا۔ راولا کوٹ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا فوری اورموثرجواب دیا گیا۔