اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بھارت خوش فہمی میں نہ رہے ، منہ توڑ جواب دینگے، چوہدری نثار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرد اخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے ، پاکستان میانمار نہیں مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گی۔

تفصیلات  کے مطابق بھارتی وزیر درھن راٹھورکی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی کھلی دھمکی پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منفی عزائم رکھنے والے کان کھول کرسن لیں، پاکستانی افواج کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی وزراء کے دھمکی آمیز بیانات سے پاکستان مرعوب نہیں ہوگا،ان کاکہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں حالات اچھے رکھنے کی کوشش کی جس کے لئے وزیراعظم نواز شریف نے نریندرمودی کی حلف برداری میں شرکت کی۔

- Advertisement -

چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ وزیراعظم نے پاک بھارت امن اورڈائیلاگ کے راستے کااعادہ کیا۔اس کے بدلے پاکستان کوکیا ملا؟ مذاکرات کے تمام دروازے بند کردیئے گئے۔

انھوں نے کہا کہ ایل اوسی پربمباری کی بھارت افواج کی پالیسی بن گئی ہے ۔ پاکستانی عوام امن چاہتے ہیں،بھارت کی کاتسلط اوراجارہ داری کبھی قبول نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں