جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

بھارت میں ’بہتر فصل‘ کے لئے ایک شخص کا سرقلم

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں بہتر فصل اوربارش کے لئے ساحروں کی ایماء پرایک شخص کا سرقلم کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھیپا کھاریا نامی 55 سالہ شخص کی سربریدہ نعش اس کے گھرمیں سے ملی جو کہ جھاڑکنڈ کے مشرقی علاقے میں واقع ہے۔

پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا کسی ساحریا تانترک کے گروہ نے بہتر فصل کی لئے دیوتاؤں کی بلی چڑھایا گیا ہے۔

- Advertisement -

مقتول کے بھائی نے پولیس کو بیان دیا کہ تانترک افراد کے ایک گروہ نے گھرمیں داخل ہوکر کھاریا کا سرقلم کیا اور اس کا سرایک مقامی رواج کے تحت کھیتوں میں دبادیا۔ اس علاقے میں قدیمی روایت ہے کہ جب فصل بہترکرنے کے لئے اورمطلوبہ مقدار میں بارش کے لئے کسی کا سرکھیتوں میں دفن کیا جائے۔

پولیس افسر اجے کمارٹھاکرکا کہنا ہے کہ کھاریا کہ ’’گھروالوں نے قدیم رسم کی بناء پرتانترک افراد کو اس قتل کا ذمے دار قرار دیا ہے، کیونکہ کھاریاں کا سرتاحال تلاش کے باوجود نہیں مل سکا ہے‘‘۔

مقتول کھاریا کے ایک اوربھائی کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کی ہلاکت میں’’اورکاز‘‘ نامی گروہ کا ہاتھ ہے جس میں کسانوں سے تانترک تک سب شامل ہیں اوران کا کام یہی ہے کہ وہ سرکاٹ کرکھیتوں میں دفن کریں تاکہ اچھی فصل ہو اور ان کے نزدیک یہ سماج کی بہترخدمت ہے۔

اس نے یہ بھی کہا یہ ایک قدیم رواج ہے جس کی کبھی مخالفت نہیں کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں