14.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکا لگا اور مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی مخصوص نشستیں معطل کردی گئیں۔

اسپیکر اسمبلی نے عدالتی فیصلے پر خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کومعطل کیاگیا اور اپوزیشن رکن کاپوائنٹ آف آرڈردرست قراردے دیا۔

- Advertisement -

اسپیک نے ایوان میں سپریم کورٹ کافیصلہ پڑھ کرسنایا اور ارکان کی معطلی کے حکم پر آج سےعملدرآمدکرنے کا حکم دے دیا۔

حکومتی اتحادکے معطل ہونے والے ارکان کی تعداد کم ازکم 27 ہے۔

اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کا 28 نشستوں سے محروم ہونے کا امکان ہے۔

اسمبلی میں پیپلز پارٹی 15 نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی جماعت ہے جبکہ ق لیگ11 اور استحکام پاکستان پارٹی کے پاس اسمبلی میں 7 نشستیں ہیں۔

مسلم لیگ ضیا،ایم ڈبلیوایم،ٹی ایل پی کے پاس اسمبلی میں ایک ایک نشست ہیں۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے مخصوص سیٹیں دوسری جماعتوں کو دینے کافیصلہ معطل کردیا تھا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کومعطل کررہے ہیں ، فیصلوں کی معطلی صرف اضافی سیٹوں کو دینےکی حدتک ہوگی، عوام نے جوووٹ دیااس مینڈیٹ کی درست نمائندگی پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں