ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024 منظور کر لیا، صحافیوں‌ کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024 منظور کر لیا۔ اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں۔

وزیرپارلیمانی امور پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بل ایوان میں پیش کیا تو اپوزیشن نے ہتک عزت  بل کو کالا قانون قرار دیا اور اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

ہتک عزت بل کا اطلاق پرنٹ اور الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر ہو گا۔ بل کےتحت جھوٹی اورغیرحقیقی خبروں پر ہتک عزت کا کیس ہو سکےگا۔ بل کایوٹیوب،ٹک ٹاک،ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام کےذریعےجعلی خبروں پربھی اطلاق ہوگا۔

- Advertisement -

کسی شخص کی ذاتی زندگی اورعوامی مقام کونقصان پہنچانےوالی خبروں پرکارروائی ہوگی۔ ہتک عزت مقدمات کیلئے خصوصی ٹریبونلز قائم ہوں گےجو6ماہ میں فیصلہ کریں گے۔ ہتک عزت بل کےتحت 30لاکھ روپےکا ہرجانہ بھی ہو گا۔

آئینی عہدوں پر شخصیات کےخلاف الزام کی صورت میں ہائیکورٹ بینچ سماعت کرے گا۔ خواتین اورخواجہ سراؤں کیلئےکیس کیلئےقانونی معاونت حکومتی لیگل ٹیم دےگی۔

Comments

اہم ترین

خواجہ نصیر
خواجہ نصیر
خواجہ نصیر اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں اور صوبہ پنجاب کی سیاسی خبروں پر نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں