ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ایرانی صدر، وزیرخارجہ کی شہادت کی خبر سے گہرا صدمہ اور غم ہوا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کی شہادت کی خبر سے گہرا صدمہ اور غم ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایرانی سفارتخانے گئے جہاں انھوں نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ کی وفات پر سفیر سے تعزیت کا اظہارکیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا ک دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ بھی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں شہدا کے اہلخانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر ایک شاندار عالم اور بصیرت رکھنے والے رہنما تھے، پاکستان نے ابراہیم رئیسی جیسا مخلص اور اعلیٰ خصوصیات کا مالک بھائیوں جیسا دوست کھو دیا، ابراہیم رئیسی کی اپنی قوم، پاکستان اور علاقائی تعاون کی مضبوطی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ ماہ صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان نے ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم کیا، اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا، ایرانی سفیر نے کہا کہ مرحوم صدرابراہیم رئیسی وزیراعظم شہبازشریف کو ایران کا دوست سمجھتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے جذبات اور ان کے الفاظ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے پاکستان ایران تعلقات کی مضبوطی کے ویژن کو جاری رکھا جائیگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں