پرتھ : ورلڈ کپ گروپ بی میں بھارت اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے با آسانی نو وکٹوں سے جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے ایک سو تین رنز کے جواب میں بھارت نے مقررہ ہدف صرف ایک کھلاڑی کے نقصان پر18.5اوورز میں پورا کرلیا ۔
میچ کا ٹاس یو اے ای نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹسمینوں کی خراب پرفارمنس کے باعث کپتان کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔
یو اے ای کی ٹیم بتیسویں اوور میں ایک سو دو رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ آٹھ بیٹسمین ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکے۔ بھارت کے روی چندرن ایشون نے چار اور رویندر جڈیجا نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارتی ٹیم کے اوپنر شیکھر داھون چودہ رنز بنا کرمحمد نوید کی بال پر روہان مصطفیٰ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ روہیت شرما ستاون اور ویرات کوہلی تینتیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔