آکلینڈ: عالمی کرکٹ کپ کے پول بی میں بھارت بمقابلہ زمبابوے کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی، سریش رائنا نے ایک سو دس رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں جاری میچ میں زمبابوے نے بھارت کو دو سو اٹھاسی رنز کا ہدف دیا، زمبابوے کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 287 ،رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔زمبابوے کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے، تینتیس رنز پر ابتدائی تین وکٹیں حاصل کرنے کے بعد بھارت مضبوط پوزیشن میں آگیا۔
جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 48.4 اوررز میں چاروکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پچیاسی رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوارٹرفائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا ، دوسری جانب زمبابوے کی ٹیم پانچ میں سے چار میچ ہار کر پہلے ہی کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔