لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہے کہ پاکستان کو ایک فلاحی اسلامی ریاست بناناچاہتے ہیں ۔افسوس بیوروکریٹس نے ظالموں کے ساتھ مل کر پاکستان کو تباہ کیا۔
جماعت اسلامی کےتین روزہ اجتماع عام کےاختتامی سیشن سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ استحصالی طبقے نےبنگلےبنالئےلیکن غریب کی جھونپڑیاں آج بھی اندھیری ہیں۔
اسلامی حکومت قائم ہوئی توتعلیم کا نظام یکساں ہوگا۔۔آٹا،دال چاول،چینی ،چائےپرسبسڈی دیں گے۔۔خواتین کو بلاسود بینکوں سے قرضے فراہم کریں گے ۔ان کا کہنا تھا ایسی حکومت چاہتے ہیں جوبھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکے۔
ناراض بلوچوں کو راضی کرکےدوبارہ پاکستان لائیں گے۔ ساٹھ سال سے عوام اور اداروں کو غلام بنا کر رکھا گیا۔عوام کرپٹ لوگوں کوووٹ دیں گےتوکرپشن کاخاتمہ کیسےہوگا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ لوڈشیڈنگ،مہنگائی ،بیروزگاری کیخلاف جہاد کریں گے۔