اشتہار

بیوی کی بہن سے شادی : عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے عدت مکمل کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا اور کہا بیوی کی عدت مکمل ہونے سے پہلے اس کی بہن سے شادی قابل سزا جرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے عدت مکمل کیے بغیرشادی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، جس میں عدت مکمل کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

- Advertisement -

فیصلے میں کہا گیا کہ عدت سے قبل بیوی کی بہن سے شادی 2 بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے، اسلامی شریعت کےمطابق ایک شخص 2 سگی بہنوں کو بیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اسلامی فقہ ،وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے مطابق ایک عورت عدت تک رشتہ ازدواج میں رہے گی، فقہااس بات پرمتفق ہیں ایک شخص پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اسکی بہن سے شادی نہیں کر سکتا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کوئی بھی شخص پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے کے بعد اس کی بہن سے شادی کر سکتا ہے،پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے پہلے اس کی بہن سے شادی قابل سزا جرم ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ میاں بیوی پر لازم ہے فاسد شادی کےبارے میں معلوم ہوتے ہی جلد علیحدہ ہو جائیں، میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمہ داری ہے ان کی شادی ختم کرے، درخواست گزار مصور حسین نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے رجوع کیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں