ایم کیو ایم سندھ میں حلقہ بندیوں اور ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف کراچی پریس کلب سے احتجاجی تحریک کا آغازکررہی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے متعلق حلقہ بندیوں اورترمیمی آرڈیننس کے خلاف کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم نے احتجاجی تحریک چلانے فیصلہ کیا ہے۔
احتجاجی تحریک کا آغاز کراچی پریس کلب پر مظاہرہ سےکیا جائے گا۔ ایم کیو ایم سندھ اسمبلی اور ہائیکورٹ کے سامنے بل کےخلاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے حیدر آباد اور سکھر میں بھی مظاہرے کئے جائیں گے۔جبکہ عدلیہ میں بھی قانون کو چیلنج کیا گیا ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
- Advertisement -