تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ترکیے اور شام میں زلزلے سے تباہی و بربادی پر شرمناک کارٹون ، فرانسیسی جریدہ انسانیت بھول گیا

فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو نے طنزیہ کارٹون شائع کرکے ترکیے اور شام میں زلزلے سے تباہی و بربادی کا مذاق اُڑایا۔

متنازع خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو نے تمام حدیں پارکردیں اور انسانیت بھول گیا۔

جریدے نے ایک طنزیہ کارٹون میں ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد متاثرین کا مذاق اڑایا۔

نسل پرستانہ خاکوں کے لیے بدنام زمانہ جریدے نے انسانیت سوز خاکے کواپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر کارٹون آف دی ڈے کے طور پرشیئرکیا۔

کارٹون میں تباہ شدہ عمارتیں ، الٹی ہوئی کار اور ملبہ دکھاتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ "ترکیہ میں زلزلے،اب ٹینک بھیجنے کی ضرورت نہیں”۔

غیرحساس کارٹون کی اشاعت پر سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

یونانی خاکہ نویس نے طنزومزاح کی آڑ میں دنیا میں نفرت پھیلانے والے اس کارٹون پر منہ توڑ جواب دیا۔

یونانی روزنامہ کیتھی میرینی میں دیمتری ہاندزوپولوس کے بنائے خاکہ کے کیپشن میں لکھا ‘ہم سب ترک ہیں’۔

Comments

- Advertisement -