برلن : ہالی ووڈ فلم مورٹ ڈیکائی کا رنگارنگ ورلڈ پریمیئر منعقد ہوا، جس میں فلمی ستاروں کی شرکت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم مورٹ ڈیکائی کی پریمیئر تقریب نے رنگ بکھیرے، ایونٹ میں اداکار جونی ڈپ اور پاوٴل بیٹنی نے ریڈ کارپٹ پر واک کرکے شرکاء کو محظوظ کیا۔
- Advertisement -
فلم کی کہانی مشہور ناول مورٹ ڈیکائی سے ماخوذ ہے، جس میں مرکزی کردار جونی ڈپ نے نبھایا ہے۔
فلم کی کہانی چوری کی ہوئی پینٹنگ پر مبنی ہے، جس کی تلاش میں آرٹ ڈیلر پنٹنگ کے اندر چھپے بینک اکاوٴنٹ کے حصول کیلئے تگ ودو کرتا ہے، فلم میں پاوٴل بیٹنی نے اپنی اداکاری کے بہترین جوہر دکھائے ہیں، فلم رواں ہفتے سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔