جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جعلی ٹوئٹراکاؤنٹ یونس خان کیلئے درد سر بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جعلی ٹوئٹراکاؤنٹ سےپاکستانی مڈل آرڈربیٹسمین  یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان نے پی سی بی میں کھلبلی مچا دی۔

جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ تجربہ کار بلے باز یونس خان کے گلے کا پھندا بنتے بنتے رہ گیا۔ ورلڈکپ میں ناقص کارگردگی پر شدید تنقید کا نشانہ بنے والے یونس خان کو کسی منچلے نے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ گھر کا ہی راستہ دکھا دیا ۔

ٹوئٹر سے یونس خان کے ریٹائرمنٹ کی خبر آئی تو جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ مگرکرکٹ بورڈ نے فوری طور پر تردیدی بیان میں کہا کہ یونس کا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں۔

- Advertisement -

لیکن اس ٹوئٹ سے یونس خان کو اندازہ تو ہوگیا ہوگا کہ شائقین کرکٹ اب اُن سے چاہتے کیا ہیں؟

Comments

اہم ترین

مزید خبریں