راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان پہنچ گئے، وہ عید جوانوں کے ساتھ منائیں گے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں سے برسرپیکار پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید الفطر منائیں گے، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف میران شاہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ رات گزاریں گے اور عید الفطر کا تمام دن بھی وہ فوج کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔