ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

حب ڈیم سے ریتی بجری چوری کرنے کا کاروبارعروج پر

اشتہار

حیرت انگیز

واپڈا اور انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی برتنے کی وجہ سے حب ڈیم سے ریتی بجری چوری کرنے کا کاروبار اپنے عروج پر ہے یومیہ چار سو ڈمپر سے زائد ریتی بجری چوری کئے جاتے ہیں۔ شہر کراچی میں پا نی قلت کا مسئلہ دن بدن شدید ہو تا جا رہا ہے بارشیں نہ ہونے کے سبب حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈلیول تک پہنچ گئی .

ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی میں خا صی حد تک کمی ہو ئی ما فیا ز جو انتظار میں رہتے ہیں کہ انہیں مو قع ملے اور وہ کام دکھا جا ئیں ایسا ہوا حب ڈیم جہاں ریتی بجری مافیا نے اپنا کام دکھانا شروع کردیا ہے غیر قانونی طریقے سے ڈیم سے ریتی بجری نکالی جا نے لگی.

کہا جا تا ہے کہ یومیہ چار سو سے زائد ڈمپروں کے ذریعے لاکھوں ٹن بجری چوری کی جارہی ہے جسے شہر میں فی ڈمپر سات سے آٹھ ہزار روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس غیر قانو نی عمل سے ڈیم کو سب سے زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے اگر یہ عمل جا ری رہا تو مون سون کی بارشوں کا پانی جمع نہیں ہوسکے گاجس سے کراچی شہر کو دس کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی متاثر ہوگی،

ماہرین آب کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے مٹی نکالنے کی وجہ سے اطراف کے علاقوں میں پانی کے کنویں بھی خشک ہونے کا خدشہ ہے۔ واپڈا اور حکومت کی جانب سے اس پر کوئی توجہ نہ دی گئی توقریب کی آبادی کو نقصان پہنچے کے ساتھ ساتھ ڈیم سے جڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ۔

اہم ترین

مزید خبریں