اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حکومت اورپی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کے قیام پرمتفق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت اورپی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن پرمتفق ہوگئےہیں،  کمیشن انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرےگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی ،جہانگیر ترین اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کے قیام پرمتفق ہو گئی ہیں اور جوڈیشل کمیشن جلد قائم کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے سنجیدگی سے بات چیت کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات میں لچک دکھائی جو خوش آئند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر ن لیگ اور تحریک انصاف میں اتفاق ہوگیا ہے جس میں چارنکات پر سمجھوتہ ہواہے۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے اختیارات پر بھی اتفاق پایا گیاہے،جس کیلئے جرگے کے تمام ممبران کے مشکور ہیں، جن کی کوششوں سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاملات طے پائے۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات دھاندلی کے حوالے سے دو سال سے زیر بحث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ ایسا نظام چاہتے ہیں جو سب کیلئے قابل قبول ہو اور جس سے جمہوریت کا فائدہ ہو۔

اہم ترین

مزید خبریں