اسلام آباد : مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔حکومت مدارس کی رجسٹریشن کےلئےتمام نقائص دور کرے۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہاررویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے مدارس اصلاحات کے حوالے سے اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی ملک وقوم کےلئے قربانیوں کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ مفتی منیب الرحمٰن نے مزید کہا کہ مدارس کی اسنادکوجامعات کی سطح پرتسلیم کیا جائے۔
مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کے تمام نقائص کو دور کیا جائے تاکہ مدارس بھی دیگرتیکنکی مضامین کو اپنے نصاب میں شامل کریں۔