پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

خودکش حملہ آور نے چینی باشندوں کے قافلے پر کیسے حملہ کیا؟ تفتیشی ذرائع کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ائیر پورٹ کے قریب چینی باشندوں کے قافلےپر ہونیوالے حملے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں کہ خودکش حملہ آور نے چینی باشندوں کے قافلے پر کیسے حملہ کیا؟

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے کار غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرائی، کار سوار حملہ آور ٹریفک سگنل پر چینی باشندوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہا تھا اور قافلہ قریب پہنچتے ہی دہشت گرد نے کار غیرملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ کار میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا، جس سےگاڑی مکمل تباہ ہوگئی تاہم کار کی نمبر پلیٹ،انجن چیسز نمبر حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تفتیشی ذرائع نے کہا کہ دھماکے کے بعد غیر ملکیوں کی ایک گاڑی کو ریورس لیکرمحفوظ کرنے کی کوشش کی گئی، حملے میں بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے جس سے کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا۔

بی ڈی ایس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر گاڑی میں ستر سے اسی کلو بارودی مواد موجود تھا ، دھماکا اتنا شدید تھا کہ بم پروف گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی اور دو چینی انجینئرز ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا دیگر سولہ زخمیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں تیرہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم آئی جی سندھ کی ہدایت پر تفتیش کیلئے بنائی گئی خصوصی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں