تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بلدیاتی انتخابات: تحریک انصاف آگے، اے این پی دوسرے نمبرپر

پشاور: خیبر پختونخواہ میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے جن کے مطابق تحریک انصاف اب تک سب سے آگے ہے، دوسری جانب الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی کے مختلف واقعات میں 14 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

تاحال موصول ہونے والے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج تحریک انصاف ضلعی اور تحصیل کونسل کی کل 153 نشستیں جیت چکی ہے جبکہ 99 نشستوں پر کامیاب ہوکرآزاد امیدواردوسرے نمبرپرہیں۔

جمعیت العلمائے اسلام ف 51، جماعت اسلامی نے 58، عوامی نیشنل پارٹی نے 100، مسلم لیگ ن نے 72، پیپلز پارٹی 24 جبکہ قومی وطن پارٹی نے اب تک 12 نشستیں حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ضلعی ریٹرننگ افسران نے ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتیجہ مرتب کرنا شروع کردیا ہے۔

خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں کل 41،762 نشستوں پر 84،420 امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔


پی ٹی آئی کارکن قتل، اے این پی کےمیاں افتخارگرفتار


خیبرپختونخوا میں 10 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا جس میں اکتالیس ہزار سات سو باسٹھ نشستوں کیلئے ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات میں صوبے کے کئے نامور سیاست دانوں کے رشتے دار بھی میدان میں تھے اور کہیں کہیں تو صورتحال یہ تھی کہ دونوں جانب ہی نامورشخصیات اپنے رشتے دار کا سیاسی قد بڑھانے کے لئے میدان میں تھیں۔

خیبرپختونخواہ کے گورنرمہتاب عباسی کے صاحبزادے شمعون خان یارعباسی نے ایبٹ آباد میں ضلع کونسل کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرضلع کونسل کی نشست اپنے نام کی۔

ایبٹ آباد سے ہی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرمرتضیٰ جاوید عباسی کے بھائی طاہرجاوید عباسی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرضلع کونسل کی نشست جیت گئے۔

سابق وزیرپیٹرولیم امان خان جدون کے بیٹے علی خان جدون پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرضلع کونسل کی نشست پرکامیاب رہے۔

تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدرزمان کے بھائی سردار گوہرزمان کو بلدیاتی انتخابات میں اپنے مقابل کے سامنے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

صوبائی وزیراطلاعات مشتاق غنی کے بردارِنسبتی سردارعمیرانورکو ان کی اپنی جماعت پی ٹی آئی کے سردارشیر بہادرخان نے بطور آزاد امیدوار شکست دی۔

نتائج کا سلسلہ تاحال جاری ہے اورجیسے جیسے نتائج آتے جائیں گے یہ خبراپڈیٹ ہوتی رہے گی۔

ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا، جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔


خیبرپختونخوا میں دس سال بعد بلدیاتی انتخابات

براہِ راست اپ ڈیٹ


خیبرپختونخوا میں دس سال بعد بلدیاتی انتخابات کا دنگل سج گیا، اکتالیس ہزار نشستوں پر چوراسی ہزار چار سو بیس امیدوارمیدان میں ہیں، گیارہ ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، انتخابات نچلی سطح پرغیرجماعتی جبکہ ضلع اورتحصیل کی سطح پر جماعتی بنیادوں پر ہورہے ہیں۔

ضلع وتحصیل کے انتخابات میں ضلعی کونسلزکی نو سو اٹھتر نشستوں پر پانچ ہزار چار سو اسی جبکہ ٹاؤن اورتحصیل کونسلزکی نو سو اٹھتر نشستوں پرپانچ ہزار نوسو سات امیدواروں میں مقابلہ ہے، نیبرہڈاورولیج کونسلزکی تئیس ہزار ایک سو گیارہ نشستوں پرالیکشن ہورہے ہیں، جس کے جنرل نشستوں پرامیدواروں کی تعداد انتالیس ہزاراناسی ہے۔

کے پی کے کے ضلع کوہستان کا معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے یہ انتخابات وہاں نہیں ہورہے، صوبے میں گیارہ ہزارمیں سے پچیس سو پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے سات کروڑ بائیس لاکھ بیلٹ پیپرز پولنگ اسٹیشنز پہنچا دیئے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے لئے صوبہ بھر میں گیارہ ہزار دو سو گیارہ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، مردوں کیلئے تین ہزار چار سو اٹھائیس، خواتین کیلئے تین ہزار اننچاس پولنگ اسٹیشنز ہیں جبکہ چار ہزار سات سو چوبیس پولنگ اسٹیشنز کو مشترکہ قراردیا گیا ہے، دو ہزار آٹھ سو سینتیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قراردیا گیا ہے جبکہ تین ہزار نو چالیس پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں حفاظتی انتظامات بھی انتہائی سخت ہیں، ایف سی اور پولیس اہلکارفرائض انجام دے رہے ہیں۔ فوج کے جوان اسٹینڈ بائی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسران کو انیتس، تیس اور اکتیس مئی تک مجسٹریٹ اول کے اختیارت دے دیئےہیں۔ پریزائیڈنگ افسر بلدیاتی الیکشن کے دوران انتخابی عمل میں دخل اندازی کرنے والوں کو موقع پر قیداورجرمانےکی سزاسناسکیں گے۔


خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات،  بد نظمی کے واقعات


 

پشاور یو سی 17 میں پولنگ اسٹیشن میں دو گروپوں میں تصادم پولنگ روک دی گئی۔

پشاور کے یو سی 36 میں خواتین کی لڑائی ، گھونسوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،آزاد امیدوار کی حامی خاتون نے پولیس والے سے بندوق چھینے کی کوشش کی اور پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ بھی مارا۔

پشاور کے یو سی 17 میں بڑی تعداد میں جعلی ووٹ  برآمد ہوئے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اقرار الحسن نے بتایا کہ یو سی 17 میں بڑی تعداد میں جعلی ووٹ ڈالے جا رہے تھے ، جو بھی فرد ووٹ ڈالنے جاتا اس کو جعلی ووٹ پکڑا دیئے جاتے تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز مشکوک افراد کی چیکنگ کی جارہی ہے، ملزم نے پولنگ اسٹیشن پر کیمرے کا استعمال کیا، جس افراد کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، ان کا مؤقف سن رہے ہیں، کچھ پولنگ اسٹیشینز پر بیلٹ باکس توڑنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

بالا ماڑی پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی ، خواتین کے پولنگ بوتھ میں  مردوں نے اندر گھس کر بیلٹ باکس توڑ دیئے، خاتون پرازینڈنگ افسر نے بتایا کہ دھنگا مشتی کے باعث دوگھنٹے تک پولنگ رکی رہی ، ووٹرز نےالزام لگایا کہ مردوں نےخواتین کو ہراساں بھی کیا۔

دھاندلی کے الزامات کے بعد کارروائی ہوئی تو تحریک انصاف اور اے این پی کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے، پولیس اورسیکیورٹی اہلکار بے بس نظر آئے مرد دروازہ توڑکر اندر داخل ہوئے، خاتون افسر نے الزام لگایا کہ خواتین کو مارا بھی گیا ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان نے پولنگ اسٹیشن کو گھیرے میں لے رکھا  2 گھنٹے سے پولنگ رکی ہوئی ہے۔


Women being denied the right to cast vote at… by arynews

بیگم شہاب الدین گرلز ہائی اسکول کےباہربھی سیاسی کارکنان گتھم گتھا ہوئے، جس کی وجہ سےخواتین پولنگ اسٹیشن پرکئی گھنٹے تک محصور رہیں۔

ایبٹ آباد میں پولنگ اسٹیشن بورڈ آفس میں دو گروپوں میں ہاتھا پائی پولیس کی نفری پہنچ گئی۔

بلدیاتی انتخابات میں پشاور کے علاقے یوسی36 میں اقلیتی ووٹوں کو زمین پر پھینکا جا رہا ہے، اس پر اقلیتی برادری نے سخت احتجاج کیا۔

چارسدہ کے علاقے یونین کونسل درجے میں تاحال پولنگ کا آغاز نہ ہوسکا، امیدواروں کے ناموں پر غلط اندراج کی وجہ سے مقامی ابادی کے ووٹرزسراپا احتجاج ہیں۔

پشاور میں یوسی انیس کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ہنگامہ آرائی کی صورتحال، امیدوار صوبائی حکومت پر دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں۔

میر زوئی کے پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ کے باعث  3افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی خان میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں گئیں، پولنگ اسٹیشنز پر موبائل فون کا آزادانہ استعمال کیا جارہا ہے جبکہ بیلٹ پیپرز دیکھا دیکھا کر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

ایبٹ آباد : تاجوال میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان میں جھگڑا جس کے باعث پولنگ روک دی گئی ہیں ، پولیس صورتحال کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، کشیدہ صورتحال  کے پیشِ نظر  پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔

پشاور کے علاقے اومڑ پایان میں پولنگ اسٹیشن مین جھگڑا ، بیلٹ پیپرز پھاڑ دیئے گئے ۔ صورتحال کشیدہ ہیں اور پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد 458 پولنگ اسٹیشن میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں مرد داخل ہوگئے، جس کے باعث فوج کو طلب کرلیا گیا۔ خواتین کو ووٹ ڈالنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور صورتحال کشیدہ ہے، ایبٹ آباد 458 پولنگ اسٹیشن کا کنٹرول پاک فوج نے سنبھال لیا ہے۔

کوہاٹ میں اسٹنٹ کمشنر محمد علی اصغر نے خاتون پریذائیڈنگ آفیسر کو جعلی ووٹ کاسٹ کرنے پر معطل کر دیا۔

لکی مروت میں متعدد پولنگ سٹیشنز پر بدنظمی کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

ہنگو  کے علاقے توراوڑی میں ووٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشن میں حالات کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے آرمی پہنچ گئی ہے۔

پشاور کے علاقہ حسن گڑھی کے خواتین پولنگ سٹیشن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ووٹر لسٹ میں خواتین کے نام درج نہ ہونے کے باعث نہ صرف ووٹرز بلکہ پریذائیڈنگ آفیسرز بھی پریشان ہیں۔

چارسدہ میں یونین کونسل میری پلانٹ ، یونین کو نسل 2 اور کونسل 4 میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر مرد حضرات نے قبضہ کر لیا ہے۔

 پی ٹی آئی کے کارکنوں پر جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کا الزام ، پی ٹی آئی کے تین کارکنان گرفتار کر لئے گئے۔

پشاور کی یونین کونسل حسن گڑھی میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر بدنظمی ہوئی، خواتین پولنگ عملہ نہ ہونے کی وجہ سے خواتین ووٹرز کو پولنگ بوتھ میں جانے سے روک کر دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔

بنوں کی یونین کونسل بیزن خیل میں 2 امیدواروں کے حامیوں کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

پشاور کے علاقے نشتر آباد کے پولنگ بوتھ میں تحریک انصاف کے کارکن اور پولنگ ایجنٹ میں تلخ کلامی کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں بیلٹ پیپرز پر لیڈی کونسلر، یوتھ کونسلر اور کسان کونسلر کے انتخابی نشانات نہیں تھے جس کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

ایبٹ آباد میں گڑنگ یونین کونسل پر جھگڑے کے باعث پولنگ روک دی گئی۔

کرک میں یونین کونسل جہانگیری کے 2پولنگ اسٹیشن بد انتظامی کے باعث بند کیے گئے۔

کرکے کے علاقوں اینزر بانڈہ میں خواتین اور ڈگر قلعہ میں مردوں کے پولنگ بوتھ بند کیے گئے۔

کوہاٹ کی یونین کونسل شورگلُ سے امیدوار ضمیر گل کو اغوا کر لیا گیا ہے، پولیس امیدوار کی بازیابی کیلئے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے ۔

بنوں میں سخت سیکورٹی کے باجود پریزائیڈنگ افسربیلٹ پیپرز سمیت لاپتا ہوگیا۔

چار سدہ میں گاڑی سے جعلی بیلٹ پیپر ملنے پر چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا، تفصیلات کے مطابق چارسدہ کی تنگی روڈ پر پولیس نے ایک امیدوار کی گاڑی کے خفیہ خانوں سے جعلی بیلٹ پیپرزبرآمد کر لئے ، پولیس نے گاڑی میں سوار چار افراد کو گرفتارکرلیا۔

پشاور گلبہار خواتین پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہیں، خواتین ووٹر ووٹ کاسٹ کرنے آ رہی ہیں۔


خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی


خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں میں خواتین کو ایک بار پھر ووٹ کے حق سے محروم کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

صوابی، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان، نوشہرہ اور ہنگو کی بعض یوسیز میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر مقامی افراد نے پابندی عائد کردی ہے۔

نوشہرہ میں وزیراعلیٰ کے حلقے کی یوسی کرلی میں توخواتین کیلئے کوئی پولنگ اسٹیشن ہی نہیں، چارسدہ میں خواتین کے ایک پولنگ اسٹیشن پر مردوں نے قبضہ کرلیا جبکہ یونین کونسل حاجی زئی میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کیے بغیر زبردستی واپس بھیج دیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے بہت سے علاقوں کی خواتین کبھی اپنے اس حق کا استعمال نہیں کرسکیں جبکہ خیبرپختنخوا میں بلدیاتی انتخابات میں بھی کئی علاقے ایسے ہیں جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں۔

صوابی کی ادینا کونسل میں متقفہ فیصلے کے تحت خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا، صوابی میں خواتین ووٹرز کی تعداد چار ہزار چھ سو پندرہ ہے۔

چارسدہ کی یونین کونسل حاجی زئی میں خواتین کی پولنگ زبردستی بند کرادی گئی۔

ہنگو اور نوشہرہ کی یونین کونسل بھالو میں عمائدین نے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔ ٹانک میں بھی خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ۔

چارسدہ میں بھی خواتین ووٹ نہیں ڈال سکیں، پشاورکی یونین کونسل بلوسی اکتالیس میں خواتین کی پولنگ زبردستی روک دی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی یونین کونسل کیچ میں عمائدین نے ایک بارپھرخواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا، اس علاقےمیں گذشتہ تیس سال سے خواتین ووٹ کا حق استعمال نہیں کرسکی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کے پی کے حکومت اور متعلقہ ڈی آر اوز کو خواتین کا ووٹ کا حق یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں حکومت سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

 


خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات،  خواتین حق رائے دہی کیلئے گھروں سے نکل آئیں


نوشہرہ کی یونین کونسل بالو میں امیدواروں کی جانب سے خواتین پر ووٹنگ کی پابندی کے باوجود خواتین ووٹ پول کرنے پہنچ گئی ہیں۔

مردان میں پولنگ اسٹیشن میں خواتین کی بڑی تعداد ووٹ کرنے آرہی ہیں۔

ملالہ کے آبائی علاقے سوات میں بھی بلدیاتی انتخابات  کیلئے پولنگ جاری ییں، مینگورہ اور گردو نواح میں ووٹرز بڑی تعداد میں حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

سوات میں صرف مرد ووٹرز ہی نہیں خواتین بھی بنیادی حق کے استعمال کیلئے گھروں سے نکل آئیں  قطاروں میں کھڑی خواتین دیکھ کر پیپلز پارٹی کی ڈویژن چئیر پرسن نسیم اخترکی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ انکا کہنا ہے کہ عورتوں کا انتخابی عمل میں شریک ہونا خوش آئند ہے، ووٹرز پر امید ہیں کہ بلدیاتی انتخابات سے ان کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی، سوات کی خواتین نے حق رائے دہی میں حصہ لیکر واضح پیغام دیا ہے کہ انہیں آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔


ایبٹ آباد، بلدیاتی انتخابات،  پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نون میں کانٹے دار مقابلہ


ایبٹ آباد میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نون میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، اکیاون ضلع و تحصیل کی یونین کونسلز پر سونامی اورمتوالے آمنے سامنے ہیں، ضلعی سطح پر دو سو انتالیس جبکہ تحصیل میں دو سو ترپن امیدوار قسمت آزمائیں گے، اکیانوے ہزار سات سو چھیتر ووٹرز کیلئے چھ سو چھیالیس پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

سیکیوٹی کےانتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں، سترہ سو پینسٹھ پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض نبھائیں گے جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج کے جوان ڈیوٹی دیں گے،  بلدیاتی انتخابات میں ایبٹ آباد سے حکومتی عہدیدران کےعزیز واقارب بھی میدان میں آئے ہیں۔


خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات،  5 ہزار امیدوار بلا مقابلہ منتخب


خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں لگ بھگ پانچ ہزار امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

ایبٹ آباد میں ایک سو بائیس جنرل کونسلرز کے مقابلے پر کوئی نہیں آیا، ایک سو سڑسٹھ خواتین ، پندرہ کسان، سترہ یوتھ اور بارہ اقلیتی امیدواروں نے بلا مقابلہ معرکہ سر کرلیا۔

ضلع کونسل کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار سردار وقار نبی پہلے منتخب ہوچکے ہیں، سوات میں ایک سو اکیانوے امیدواروں نے الیکشن سے پہلے ہی میدان مارلیا۔ ان میں اڑتالیس جنرل کونسلر، مزدور کسان کے گیارہ، یوتھ کے پندرہ اور اقلیت کے سترہ امیدوار شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -