خیر پور: مسافر بس حادثےکامقدمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف درج کرلیا گیا،ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی، خیرپورٹریفک حادثے نے جہاں پورے ملک کو سوگوارکردیا وہیں ایک اچھی پیش رفت یہ بھی ہوئی کہ افسوس ناک سانحہ کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار روڈ حادثےکامقدمہ درج ہواہے۔
خیر پورسانحےکامقدمہ سی سیکشن تھانہ کےایس ایچ اوعامر جان پٹھان کی مدعیت میں نیشنل ہائی وےاتھارٹی کیخلاف درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ دھوکا دہی اور دوسروں کونقصان پہنچانے کی دفعات تین سو سینتیس اورچارسوستائیس کے تحت درج کیاگیاہے۔،
اے ایس پی مسعودبنگش کے مطابق این ایچ اےافسران اورانجینئرزکی گرفتاری کےلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جوذمہ داروں کوچوبیس گھنٹے میں گرفتارکرلے گی ۔
واضح رہے کہ منگل کی صبح سوات سے کراچی جانے والی بس کو خیر پور میں ٹھڑی بائی پاس کے قریب حادثہ پیش آیا تھا،جس میں باسٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ جبکہ زخمیوں میں سےبعض کی حالت تشویشناک ہے۔