خیرپور:شہید صحافی ارشاد مستوئی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پی ایف یو جے کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں اے آر وائی نیوز کے اسائمنٹ ایڈیٹر ارشاد مستوئی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پی ایف یو جے کی کال پرخیرپور میں خیرپور یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے صحافیوں نے احتاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا۔
اس موقع پر خیرپور یونین آف جرنلسٹ کے صدر عبدالخالق چوہان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ گذر چکا ہے پر تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے، اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔