خیر پور : وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی شہر خیرپور کےسیکشن تھانہ اور قبرستان سمیت اہم عمارتوں پرقبضہ مافیا نے ڈیرے جمالئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے شہرخیرپور میں لینڈ مافیانے اہم عمارتوں پر قبضہ کرلیا اور یہ سب کچھ انتظامیہ کی ناک کے نیچے ہورہا ہے۔
جس نےکمیشن لیکر سرکاری املاک سستے داموں فروخت کا کاروبار جمالیا۔اب خیر پور میں خیر سے خیر نام کی کوئی چیز نہیں۔
جس کی مثال اے سیکشن تھانہ ہے۔ جہاں پولیس اسٹیشن کی زمین پر کمرشل پلازہ تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ ریوینیو اور ایریگیشن کے پلاٹوں پر بھی شاپنگ پلازہ کھڑے کرلئے گئے۔
سب کو معلوم ہے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کیا کر رہے ہیں؟ پر لب کسی کے آزاد ہی نہیں۔ شہرکےبےتاج بادشاہ نے زندوں کے ساتھ مُردوں کو بھی نہیں بخشا۔ قبرستان کو کمرشل پلازہ میں تبدیل کرنے کےلئے کرارے نوٹ پکڑ لئے گئے۔
سول سوسائٹی اور وکلاء نےہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے اس باوجود تعمیراتی کام زوروشور سے جاری ہے اور سرکار کی نظر میں خیرپور میں سب خیر ہی خیرہے۔
کسی نے ٹھیک ہی تو کہا ہے کہ سائیں تو سائیں… سائیں کا شہربھی سائیں۔