تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

داعش نے45 افراد کو زندہ جلا دیا، عراقی پولیس کا دعویٰ

 البغدادی : عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجو تنظیم داعش نے پینتالیس افراد کو زندہ جلا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے گزشتہ ایک ہفتے سے مغربی عراق کے شہر البغدادی کا محاصرہ کر رکھا ہے، پولیس کے مطابق اس دوران داعش نے پکڑے گئے پیتالیس افراد کو زندہ جلا دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جلائے گئے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم کچھ سیکیورٹی اہلکاروں کو جلائے جانے کا خدشہ ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائش گاہیں اب بھی دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، جس پر انہوں نے حکومت اور عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے رواں مہینے کے شروع میں دولت اسلامیہ نے ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں اردن کی فضائیہ کے ایک پائلٹ جن کا طیارہ شام میں گر کر تباہ ہوگیا تھا ، اسکو زندہ جلاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

جنوری 2014 میں دولت اسلامیہ اور اس کے اتحادی سنی عرب قبائلیوں کی جانب سے فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد سے البغدادی کا شمار صوبہ انبار کے ان چند شہروں میں ہوتا تھا، جو حکومت کے زیرِ انتظام تھے۔

Comments

- Advertisement -